بلال فرقانی
سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں ایک نائب تحصیلدار اور پٹواری کو فوری معطل کرنے اور انکوائری کمیٹی کو تین دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر نے محمد ایوب نائب تحصیلدار نند پورہ، امیر اللہ خان (ہیڈکوارٹر) نند پورہ اور عاشق حسین پٹواری حلقہ صدربل کو فرائض میں غفلت برتنے پر فوری طورسے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سرینگر کے تمام تحصیل دفاتر سے اہم سرکاری نوعیت کی معلومات طلب کی گئی تھیں، لیکن مذکورہ ملازمین معلومات جمع کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کیا اور بعد ازاں اپنے فون بند کر دیئے، جس سے فوری سرکاری کاموں کے حوالے سے ان کے غیر سنجیدہ رویہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس لیے محمد ایوب نائب تحصیلدارڈی سی آفس کی شکایت سیل سے منسلک رہیں گے اور عاشق حسین پٹواری حلقہ صدربل نیابت کھنموہ کے ساتھ منسلک رہیں گے۔