سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ اس سال اب تک 40فورسز اہلکاروں کی جانیں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے چلی گئی ہیں جن میں 13پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
زیون میں ایک تقریب کے دوران دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی یہ ہلاکتیں جنگجوﺅں کے ہاتھوں ہوئی ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس سربراہ نے کہا”پولیس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن قائم کرنے کی وعدہ بندہے۔ہم نے امن دشمن عناصر کو امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے باز رکھنے کی راہ میں بڑی قربانیاں دی ہیں“۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے پیش نظر ہی آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور دوسرے وزراءجموں کشمیر پولیس کے رول کی سراہنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ30برس کے دوران 6000پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔