فدائین منصوبہ ناکام بنادیا گیا:ڈی جی پی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//سرحد قصبہ اوڑی میں جنگجوئوں کی طرف سے گزشتہ برس فوجی کیمپ کو نشانہ بنانے کی طرز پراس بار بھی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ ایک بڑے سانحہ کو ٹالا گیا۔سرینگر میں پولیس پبلک میلہ حاشیہ پر نامہ نگاروں کی طرف سے اوڑی میں جنگجوئوں اور فوج کے درمیان جھڑپ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے پولیس کے سربراہ نے کہا کہ  جنگجوگزشتہ برس کی طرح فدائین حملہ کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ان کا کہناتھا ’’ جنگجوئوں کے اس منصوبے کو قبل ازوقت ہی ناکام بنادیا گیا اور ایک بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا‘‘ ۔واضح رہے کہ سال گزشتہ ستمبر2016میں اوڑی میں فوج کے ایک کیمپ پر فدائین حملے میں19فوجی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ اس حملے میں 19اہلکار زخمی ہوئے تھے اور جوابی کارروائی میں4حملہ آئور بھی مارے گئے تھے ۔اس حملے کے بعد ہند پاک کے درمیان تعلقات میں کافی کشیدگی بھی پیدا ہوگئی تھی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *