Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فتویٰ پر روک کا معاملہ ، سپریم کورٹ کا اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر اسٹے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 13, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے فتوی اور فرمان جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر آج روک لگادی۔اس معاملے میں عرضی گذار جمعیت علماء ہند نے عدالت عظمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گذشتہ 30اگست کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی مذہبی تنظیم، ادارہ، مقامی پنچایت اور عوامی گروپ فتوی یا فرمان جاری نہیں کرے گا۔جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے والوں کو نوٹس جاری کرکے اس پر جواب طلب کیا ہے ۔سینئر وکیل راجو رام چندرن نے عرضی گذار جمعیت علماء ہند کی طرف سے پیروی کی ۔ ان کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمی نے نوٹس جاری کیا اور ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی۔خیال رہے کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ فتوی اور فرمان غیر آئینی ہیں اور فرد کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔کارگذار چیف جسٹس راجیو شرما اور جسٹس شرد کمار شرماکی بنچ نے ہردوار کے نزدیک ایک گاوں میں نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے بعد ہوئے جاری فرمان کے بعد اس پر پابندی لگادی تھی۔جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے ' حیرت انگیز 'حکم کے بعد پورے ملک میں بے چینی محسوس کی جارہی تھی۔اس امتناعی حکم سے ملک میں موجود ہزاروں کی تعداد میں دارالافتاء اور مذہبی اداروں کے متاثر ہونے کا خطرہ محسوس کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایاکہ معاملے کی سنجیدگی کے مدنظرگذشتہ ماہ جمعیت علماء ہند نے مذکورہ فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس کی سماعت آج ہوئی اور ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے فتوی پر پابندی سے متعلق اتراکھنڈ کے فیصلے پر اسٹے کا حکم جاری کیا ہے ۔سینئر وکیل راجو رام چندر ن نے عدالت میں استدلال کیا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ دستو ر ہند کی دفعہ 26اور وشوا لوچن مدان کیس بنام حکومت ہند میں بذات خود سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید خلاف ورزی ہے ۔ دستور ہند کی دفعہ 26(B) میں ہر ایک کو اپنے مذہبی مسائل میں خود کے انتظام کا حق دیا گیا ہے ،لہذا اسے کوئی بھی عدالت ختم نہیں کرسکتی۔نیز دستورکی دفعہ 141یہ واضح کرتی ہے کہ کسی عدالت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف فیصلے دینے کا حق نہیں ہے ۔ عدالت عظمی سے اس بات کی بھی شکایت کی گئی کہ ہائی کورٹ نے پنچایت کے فرمان کو 'فتوی'سمجھنے کی غلطی کی ہے اور اس سلسلے میں صرف ہندی کے ایک اخبار کو بنیاد بنا کر فیصلہ دے دیا گیا۔حالاں کہ اخبار کے مطالعے سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ محض پنچایتی فرمان ہے اور اس کا فتوی سے دور دور تک تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ فتوی کسی پنچایت سے نہیں بلکہ دارالافتاء یا کسی اہل مفتی کے ذریعہ ہی دیا جاتاہے ،۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اثر خبرکا | چاند نگر میں صفائی اور پانی کی صورتحال پرجے ایم سی حرکت میں سیوریج کا مین ہول بند کردیا،صفائی ستھرائی کی گئی،لوگ خوش
جموں
ریاستی درجہ بحالی کے حق میں جموں میں کانگریس کا احتجاج | پولیس نے راج بھون مارچ ناکام بنایا،آج دہلی کی طرف مارچ ہوگا
جموں
جموں و کشمیر میں امن کو اب مزید خوشامد سے نہیں قائم کیاجاتا ہے | دہشت گردی اور ترقی کا باہمی تعلق اب سابقہ علیحدگی پسند بھی رام ہو گئے ہیں،حالات یکسر تبدیل:ڈاکٹر جتیندر
جموں
جسمانی اذیت، ٹریفک جام، اور حادثات کا خدشہ | جے ڈی اے پارک اور قاسم نگر جموں کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار
جموں

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?