راجا ارشاد احمد+ظفر اقبال
اوڑی+گاندربل //سندھ فاریسٹ ڈویڑن گاندربل میں تعینات فاریسٹ گارڈ دوران ڈیوٹی جمعہ کے روز 43 نالہ سندھ میں ڈوب گیا۔فاریسٹ گارڈ شمیم احمد میر ولد غلام محمد ساکنہ بٹہ وینہ کمپارٹمنٹ نمبر 1 جو کہ پاریبل میں واقع ہے دوران ڈیوٹی پیر پھسلنے سے نالہ سندھ میں ڈوب گیا. اس موقع پر پولیس اور بچاو ٹیم کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بچاؤ کاروائی شروع کردی. تاہم نماز مغرب تک بچاؤ ٹیموں کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ادھربونیار اوڑی میں جمعہ کو ایک نابالغ لڑکا ہاپت کھائی نالہ میں ڈاب گیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکا بیلہ بونیار پل کے نزدیک نالہ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور نالہ میں ڈوب گیا۔اس کی شناخت 10 سالہ محمد آفاق خان ولد محمد مشتاق ساکنہ شاہ کوٹ لیمبر بونیار کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہواہے یہ لڑکا بونیار میں اپنی خالہ کے گھر تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔مقامی لوگ ، پولیس ایس ڈی آر ایف نالہ میں اسکی تلاش کر رہے ہیں۔اس دوران نور باغ سرینگر میں کل ایک 10سالہ بچہ دریا جہلم میں ڈوب گیا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے بچائو کاروائی شروع کی۔اس دوران پہلگام میں کل نون ون کے قریب سیلفی پوائنٹ کے نزدیک نالہ لدر میں نظہت رسول ساکن وائیلو کوکرناگ نامی لڑکی ڈوب گئی ۔اس موقعہ پر پولیس نے اس کی لاش پانی سے بر آمد کی ۔