جموں//فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی جانب سے ایک ناکہ پرلکڑی سے لدے ٹرک زیرنمبری JK02AQ-4065کوبائی پاس نگروٹہ میںروکاگیااوردوران تفتیش ڈرائیورسے متعلقہ محکمہ سے اجازت نامہ طلب کیاجس پران کے پاس کوئی بھی دستاویزات نہ پائے گئے جس کے بعد فاریسٹ پروٹیکشن فورس نے اس ٹرک کوضبط کرلیا۔اس سلسلے میں بتایاجاتاہے کہ سبزجنگلات کی کٹائی کی روکتھام کویقینی بنانے کیلئے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی جانب سے مہم تیزکی گئی ہے جس کے تحت مذکورہ ٹرک کوضبط کیاگیا۔