سرینگر/نیشنل کانفرنس کا ایک وفد جس کی قیادت پارٹی سرپرست اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کررہے تھے، نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرکے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فاروق کے فرزند، عمر عبد اللہ بھی وفد کا حصہ تھے۔
اطلاعات کے مطابق وفد نے وزیر اعظم کو ریاست جموں کشمیر، خاص کر وادی کی صورتحال سے آگاہ کیا جہاں حال ہی میں مرکز کی طرف سے فورسز کی ایک سو نئی کمپنیوں کی تعیناتی کے بعد اضطراب پیدا ہوا ہے اور طرح طرح کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔