سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طلبی اور پوچھ تاچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہورہا ہے کہ مرکز جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے” خوفزدہ “ہوگیا ہے۔
محبوبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق کے نام ای ڈی کی اچانک سمن سے حکومت ہند کا وہ ”خوف “ ظاہر ہوتا ہے جو اُسے جموں کشمیر کی مین اسٹریم جماعتوں کے اتحاد سے پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید لکھا”یہ سیاسی انتقام گیری ہے لیکن ہم مل جل کر اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے“۔
محبوبہ کو گذشتہ ہفتے14ماہ کی اسیری سے رہا کیا گیا۔
اس سے قبل آج صبح فاروق کو ای ڈی نے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن گوٹالہ کیس میں فاروق کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا۔