سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار کو محاصرے میں لیکر اُسے درگاہ حضرت بل جانے سے روکا گیا ہے جہاں اُسے عید میلاد النبی کے موقع پر نماز ادا کرنی تھی۔
پارٹی ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے فاروق کی رہائش گاہ کو بند کیا ہے اور اُنہیں درگاہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔پارٹی نے انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
پارٹی نے انتظامیہ کے اس اقدام کو بنیادی حقوق کی پامالی سے تعبیر کیا ہے۔