سری نگر// پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جمعہ کے روز نماز ادا کرنے کے لئے حضرت بل جانے سے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الائنس کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ کی اس حرکت کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا ” ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں“۔
انہوں نے کہا”فاروق عبداللہ صاحب کو عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے حضرت بل ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے جانا تھا لیکن انہیں گھر سے باہر نہیں جانے دیا گیا“۔