جموں//بھارتیہ جنتاپارٹی کی جموں کشمیراکائی نے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے بیان پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس سرپرست کے والد شیخ محمدعبداللہ ہی وہ شخص تھے جنھوں نے ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہرلعل نہروکو اس وقت یک طرفہ فائربندی کااعلان کرنے کیلئے قائل کیاجب ہندوستانی فوج پاکستانی زیرانتظام کشمیرکو واپس حاصل کرنے کیلئے کوشاں تھی۔بی جے پی کے ترجمان انل گپتانے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست فاروق عبداللہ کامتنازعہ بیان کشمیری نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرح لیجانے کاموجب بن سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ شیخ محمدعبداللہ نے اس وقت کے وزیراعظم جواہرلال نہرو کو یک طرفہ فائربندی کااعلان کرنے کیلئے منایا جبکہ اس وقت ہندوستانی فوج پاکستانی زیرانتظام کشمیرکوواپس لینے کیلئے تیارتھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو شیخ عبداللہ کے کہنے پر ایسے رکھاگیا اور پھر بعدمیںہندوستانی پارلیمنٹ میں قرارداد پاس ہوئی۔انہوں نے کہاکہ فاروق عبداللہ پاکستان کی بولی بول کرکشمیری نوجوانوں کوتذبذب میں مبتلاکررہے ہیں۔بھاجپا ترجمان نے کہاکہ کشمیری نوجوان پہلے ہی پریشانی میں مبتلاہیںاورفاروق عبداللہ جیسے سیاستدان بنیادپرستی کومزیدہوادے رہے ہیں۔بی جے پی لیڈرنے کہاکہ نوجوان مین سٹریم میں آناچاہتے ہیں لیکن پاکستانی بول بول کرفاروق عبداللہ انہیں کنفیوژن میں مبتلاکررہے ہیں۔گپتانے کہاکہ فاروق عبداللہ باربارپاکستان کونیوکلیرطاقت قراردے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیوکلیائی طاقت کاحوالہ دے کرفاروق عبداللہ عام لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیداکررہے ہیں جسے بندکیاجاناچاہیے۔