Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

فاروق خان کی تمام محکموں کو ہدایت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 14, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سر ی نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے یہاں صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں اِنتظامیہ کے مختلف محکموں کی سرمائی تیاریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔مشیر فاروق خان نے محکمہ وار ایکشن پلان اور سرمائی تیاریوں کے لئے جموں وکشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام محکموں کے ساتھ مربوط انداز میں موسم سرما کی مختلف سرگرمیوں کے لئے منصوبہ بندی کر کے کام کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ضروری اِنتظامات پہلے سے کرنے کو کہا۔ مشیر موصوف نے موسمیات کے حوالے سے ڈائریکٹر میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ 10سے 15 دِن ، ایک ہفتہ اور 24 گھنٹے پہلے میڈیا کو متعلق بلیٹن جاری کریں۔ اُنہوں نے موسم کی پیش گوئی کے نظام اور آئی ایم ڈی کے بلیٹن کی تکمیل کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی جاری کردہ موسمی ایڈوائزریز موسم کی خرابیوں کے دوران بہترین ممکنہ اِنتظامات کی منصوبہ بندی میں مدد کرتی ہے جس سے عوام الناس کے لئے ضروری خدمات میں رُکاوٹوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے صوبہ کشمیرکے تمام ضلع ترقیاتی کمشنران کو کنٹرول روم کا ایک مضبوط میکانزم بنانے کی بھی ہدایت دی تاکہ لوگوں کے مسائل کا کم سے کم وقت میںازالہ کیاجاسکے۔مشیر موصوف نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے صوبہ کشمیرکے شہری ، دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹرانسفارمروں کی تبدیلی کے لئے مخصوص ٹائم لائنز طے کیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ سخت سردی کے موسم میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام محاذوں پر بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں۔اُنہوں نے ٹرانسفارمروں ، کھمبوں ، الیکٹرک سپلائی لائنوں کے بفر سٹاک کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی اور تمام اَضلاع میں بفر سٹاک کو ان اَضلاع کو ترجیح دینے کے ساتھ منطقی طور پر ترتیب دینے کے بارے میں بھی دریافت کیاجہاں بھاری برف باری ہوتی ہے۔مشیر فاروق خان نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سڑک کے بلا تعطل رابطے اور مناسب ٹریفک اِنتظام کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو نیشنل ہائی ویز ، ہسپتالوں اور تمام اہم جگہوں پر برف ہٹانے والی مشینری اور آلات کومہیارکھنے کی ہدایت دی۔مشیر موصوف کو سرمائی موسم میں صحت شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ تمام طبی سامان جیسے ادویات ، آکسیجن اور دیگر طبی آلات وافر مقدار میں موجود ہیں جس میں کنٹرول روم پہلے سے قائم ہے۔مشیر موصوف نے ان علاقوں میں ڈاکٹروں اور طبی سامان کی دستیابی کی ہدایت دی جو شدید برفباری کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور امورِ صارفین کشمیر سے کہا کہ وہ ضروری اشیاء بشمول راشن ، رسوئی گیس، ایندھن اور تیل خاکی کا وافر ذخیرہ رکھیں۔اِسی طرح جل شکتی محکمہ ، سری نگر میونسپل کارپوریشن ، بارڈر روڈ س آرگنائزیشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ خراب موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے اَفرادی قوت اور مشینرکو تیار کریں۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025
کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?