سرینگر//رکن پارلیمان اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ اور اُن کے بیٹے عمر عبد اللہ اُن سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں شامل ہیں جنہوں نے روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے ان افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جنہیں روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہوا ہے۔ اس فہرست میںسیاست دان اور سابق سرکاری افسران شامل ہیں جن میں فاروق اور عمر کا نام بھی شامل ہے۔
اپنا نام روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہونے پرفاروق نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے”یہ مجھے ڈسٹرب کرنے کیلئے کیا جارہا ہے“۔
نیشنل کانفرنس لیڈر دیوندر رینہ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ معاملہ عدالت کے سامنے ہے اور وہ عدالتی احکامات کا احترام کریں گے۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے4نومبر کو ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی طور بشمول روشنی سکیم کے تحت زمین ہڑپ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔