سری نگر// نیشنل کانفرنس صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر گپکار اعلامیہ کے دستخط کنندگان کی میٹنگ طلب کر لی ہے۔
جمعرات کو سہ پہر چار بجے منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی شرکت کریں گی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنہوں نے آج اپنے والد فاروق عبداللہ کے ہمراہ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی، نے یہ جانکاری دی۔
دونوں باپ بیٹے محبوبہ سے ملنے گئے تھے جنہیں گذشتہ روز طویل اسیری کے بعد رہا کیا گیا۔