جموں// حج و اوقاف کے وزیر مملکت فاروق احمد اندرابی نے لوگوں کو خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ؓکے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر نے وقف بورڈ کی طرف سے عرس کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔ وقف بورڈ کے افسروں نے وزیر کو اہم زیارتوں کے ارد گرد کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر موصوف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ عرس کے سلسلے میں بجلی، پانی، صفائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات مکمل کریں تا کہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔