سرینگر//حج و اوقاف کے وزیر مملکت فاروق اندرابی نے مہاراشٹرا کے مفتی اعظم مفتی مجیب اشرف کے ہمراہ آثارِ شریف درگاہ حضرت بل،زیارت شریف مخدوم صاحب اور زیارت شریف سید یعقون صاحب ؒ سونہ وار کا دورہ کر کے وہاں حاضری دی۔دورے کے دوران وزیر نے مہاراشٹر کے مفتی اعظم کو ریاست کے مذہبی اور روحانی مقامات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انہیں ان زیارت گاہوں کے تواریخی پس منظر کے بارے میں روشناس کرایا۔ان زیارت گاہوں کے منتظمین نے وزیر اور مفتی اعظم کو وہاں زائرین کی سہولت کے لئے ہاتھ میں لئے گئے کئی کاموں کے بارے میں تفصیلات دیں۔اس موقعہ پر ان زیارت گاہوں پر خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا اور ان دونوں شخصیات نے ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دُعا کی۔