عظمیٰ نیوزسروس
غازی پورہ ،اُترپردیش// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے غازی پور میں کھرڈیہا مہاوِدھیالیہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے فارغ التحصیل طلبأ اور اُن کے والدین کو مُبارک باد دی اور مستقبل میںان کی کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے عظیم ماہر تعلیم اور مجاہدین آزادی شری بر ج منگل رائے کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ بے لوث خدمت، ہمدردی، سماجی ہم آہنگی، قربانی، سچائی، عدم تشدد کی اَقدار کو اَپنا ئیں اور معاشرے کی بہتری کے لئے کام کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کا مضبوط کردار، ہمت اور خود اعتمادی آپ کو زندگی کے چیلنجوں پر قابو پانے کی رہنمائی کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے۔ وہ ہمارے علمی اور ثقافتی ورثے کے پرچم بردار ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ترقی پسند تعلیمی اِصلاحات نے نوجوان پود کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں دستیاب بے پناہ مواقع کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور وِکست بھارت کے نظریۂ کو عملی جامہ پہنانے میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔اِس موقعہ پر اِنسانی اَقدار اور اِنسانی حقوق سے متعلق ایک اِشاعت بھی جاری کی گئی۔اِس موقعہ پروائس چانسلروئر بہادر سنگھ پوروا نچل یونیورسٹی جونپور پروفیسر وندنا سنگھ، ڈائریکٹر آئی یو سی ٹی اِی وارانسی پروفیسر پریم نارائن سنگھ،ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ششی کانت رائے اور پرنسپل کھڑدیہامہاودھیالیہ ڈاکٹر کنوربھانو پرتاپ سنگھ، مختلف اِداروں کے سربراہان، اَساتذہ اور طلبأ بھی موجو دتھے۔