سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے حال ہی میں ظاہر کئے گئے فائنل ائیر کے امتحانی نتاےج میںانگلش لٹریچر مضمون میں ناکام قرار دئے گئے مختلف کالجوں کے طلاب نے پریس کالونی میں احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔بدھ کو ہاتھوں میں پلے کارڈس لئے امرسنگھ کالج ، گاندھی میموریل کالج اور دیگر کالجوں کے درجنوں طلاب نے پریس کالونی میں نعرہ بازی کی اور مانگ کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ فائنل ائیر کے امتحانی نتاےج میںانگلش لٹریچر مضمون میں ناکام قرار دئے گئے ان طلاب نے الزام لگایا کہ ان کے مستقبل کو تاریک بنایا جارہا ہے ۔احتجاجی طلاب نے بتایا کہ پچھلے دوبرسوں سے وہ انگلش لیٹریچر میں 80سے90فیصد نمبرات حاصل کرتے آئے ہیں تاہم امسال انہیں مذکورہ مضمون میں ناکام قرار دیاگیا۔ گاندھی کالج کے احتجاجی طلبہ نے بتایا” ہر سال ہم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی لیکن امسال انگلش لیٹریچر مضمون میں ناکام دکھایا گیا۔انہوںنے بتایا کہ امسال یونیورسٹی نے 20طالب عملوں میں سے صرف ایک کوانگلش لیٹریچر میں کامیاب قرار دیا ہے اور 19کو ناکام قرار دیا ہے۔ طلبہ نے بتایا کہ ناکام قرار دئے جاچکے تمام طلبہ کے نمبرات 20سے کم ہیں اور اسلئے وہ پرچوں کی evaluation نہیں کراسکتے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسرعبد السلام نے کہا” جن بچوں کو انگلش لیٹریچر میں ناکام دکھایا گیا ہے وہ evaluationکیلئے اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں‘۔ ‘ انہوں نے کہا کہReevaluation کیلئے نمبرات کی کوئی بندیش نہیں ہے۔