بلال فرقانی
سرینگر// فائنانس اکائونٹ اسسٹنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں نے18ویں روز بھی احتجاج کیا۔ پریس انکلیو میںامیدوار جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ احتجاجی امیدواروں نے سروس سلیکشن بورڈ مخالف نعرے لگائے اور ایل جی انتظامیہ سے ان کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا’’ہمیں امید تھی کہ امتحان پاس کرنے کے بعد ہماری بے روزگاری ختم ہو جائے گی لیکن ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا‘‘ ایک احتجاجی امیدوار نے کہا کہ اگر کچھ درخواست دہندگان نے امتحان میں غلطی کی ہے تو تمام منتخب درخواست دہندگان کو کیوں سزا دی جارہی ہے؟امیدواروں نے کہا کہ جے کے ایس ایس بی کو اس معاملے کی وضاحتکرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں اُن کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ اگر پوری فہرست کو مسترد کر دیا جاتا ہے تو سینکڑوں نوجوان بے روزگارہوجائیں گے۔امیدواروں نے ایل جی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ جے کے ایس ایس بی کی بدانتظامی کا جو دعویٰ کرتے ہیں اس کا نوٹس لیں، جس نے اہل امیدواروں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔
فائنانس اکائونٹ اسسٹنٹ امیدوارمسلسل سڑکوں پر | 18ویں روز بھی احتجاج ،ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
