Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

فائر سروس سہولیات اور مواصلاتی خدمات نہ ہونے کا شاخسانہ ملواڑون کشتواڑکا تقریباً پورا گائوں خاکستر، 70سے زائد رہائشی و تعمیراتی ڈھانچے اور مسجد شامل

Mir Ajaz
Last updated: October 14, 2024 11:34 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

عاصف بٹ

کشتواڑ// جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے ایک دور افتادہ گائوں میں پیر کو آگ کی بھیانک واردات میں70سے زیادہ رہائشی و تعمیراتی ڈھانچے اور ایک جامع مسجد جل کر خاکستر ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضلع انتظامیہ کے سبھی افسران اور ریڈ کراس کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے ارا کین امدادی کاموں میں جٹ گئے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ مڑواہ سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کوئی فائر سروس اورٹیلی فون سہولیات نہیں ہیں اور لارنو کوکر ناگ اور اننت ناگ سے فائر سروس گاڑیوں کو بھیجا گیا لیکن تب تک تقریباً پورا گائوں خاکستر ہوچکا تھا اور صرف 15یا 20مکان بچ گئے تھے۔
آگ کیسے لگی؟
آگ دوپہر ایک بجے کے قریب گنجان آبادی والے 100گھروں پر مشتمل گائوں ملواڑون مڑواہ کے ایک گھر میں رکھے ہوئے گھاس میں لگی اور آناً فاناً ملحقہ مکانات تک پھیل گئی جو زیادہ تر لکڑی سے بنے تھے۔حکام نے بتایا کہ گھر کے مالک نے سردیوں میں مویشیوں کو کھلانے کے لیے گھاس کو ذخیرہ کیا تھا۔فائر ٹینڈرز کو سب ڈویژن واڈون کے گائوںتک فوری طور پر پہنچانا نا ممکن تھا کیونکہ سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کوئی فائر سروس سہولیات نہیں ہیں اور نہ یہاں کوئی مواصلاتی خدمات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی رضاکاروں سے مل کر تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔لیکن وہ اپنی کوششوں میں ناکام رہے ۔گائوں میں قریب 70سے زیادہ مکانات مکمل یا جزوی طور پر خاکستر ہوئے جبکہ ایک جامع مسجد بھی خاکستر ہوئی۔
علاقہ تک رسائی

ملہ واڈون ضلع ہیڈکوارٹرکشتواڑ سے 230 کلومیٹر دور ہے۔ یہ گائوں کشتواڑ واڈون کے راستے میں پڑتا ہے اور سب ڈویژن مڈوا ہیڈکوارٹر سے قریب 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔گائوں کے تقریباً 90فیصد مکانوں میں زیادہ تر لکڑی کا استعمال ہوا ہے ، اسی لئے آگ پھیلنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ 70 سے زیادہ مکانات اور رہائشی ڈھانچے، جن میں 15گائو خانے بھی شامل ہیں ، مکمل طور پر خاکستر ہوئے یا وہ جزوی طور پر تباہ ہوئے اور نا قابل رہائش بن گئے۔مکانوں میں موجود رسوئی گیس سلنڈر لگاتار پھٹ گئے جس نے آگ کو زیادہ تیزی سے پھیلنے میں مدد کی جس سے زیادہ تباہی ہوئی۔آگ دن میں ایک بجے لگی لیکن ضلع انتظامیہ کو اڈھائی بجے واقعہ کے بارے میں معلوم ہوا۔مڈوا سے ایس ڈی ایم اور پولیس اورکشتواڑسے ڈی سی، ایس ایس پی اور ریڈ کراس رضا کار یہاں پہنچ گئے۔سب ڈویژن مڈوا میں فائر ٹینڈر نہیں ہیں لہٰذا حکام نے لارنو کوکرناگ اور اننت ناگ فائر سروس سے آگ بجھانے والے عملے کو طلب کیا۔لارنو کوکر ناگ سے 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے مرگن ٹاپ کے راستے ایک فائر سروس گاڑی شام 6 بجے یہاں پہنچی جبکہ اننت ناگ سے مزید 2گاڑیاں 85کلو میٹر کا راستہ طے کرتے ہوئے پہنچنے کی کوشش کررہی تھیں۔
ضلع انتظامیہ
ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کے مطابق گائوں ملہ واڈون، تحصیل واڈون میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع دوپہر 2.30 بجے ٹیلی فون پر دی گئی۔ چونکہ یہ علاقہ شیڈو زون ہے اور ٹیلی کمیونیکیشن دونوں طرح سے کام نہیں کرتی اور مسلسل اپ ڈیٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، اسی لیے مقامی پولیس کی جانب سے بھی وائرلیس کے ذریعے یہی پیغام موصول ہوا۔سول اور پولیس دونوں حکومتی مشینری کو جائے حادثہ پر پہنچنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کے بعد آگ سے متاثر 15-20 مکانات کی اطلاع ملی۔ بعد ازاں، جب وہاں موجود شہریوں کے ساتھ حکومتی مشینری نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تو تحصیلدار مڑواہ کی طرف سے اطلاع کے مطابق تمام انسانی جانوں اور مویشیوں کے ضیاع کو روک دیا گیا۔بیان کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ مویشیوں کے شیڈوں کو جزوی نقصان کے علاوہ 35-38 مکانات مکمل طور پر جل گئے ہیں۔ متعلقہ تحصیل اور بلاک سطح کے افسران پہلے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ کچھ امدادی سامان جن میں گدے، بیڈ شیٹس، تکیے، بالٹیاں، جگ، صابن کے کیسز، واٹر کولر، کمبل، شیشے، کچن سیٹ، ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے پاس تقریباً 40 خاندانوں کے لیے دستیاب خیمے بھی سڑک کے راستے روانہ کیے گئے ہیں۔ اننت ناگ (قریب ترین سٹیشن لارنو)سے فائر ٹینڈرز کو ایس ڈی ایم کوکرناگ ( سہیل لون، )نے ایس ڈی ایم مڑواہ کی درخواست پر روانہ کیا اور بتایا جاتا ہے کہ شام 6.15 پر دو ٹینڈر سائٹ پر پہنچ گئے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ماضی کی یادیں

عاصف بٹ

کشتواڑ // کشتواڑ کے واڑدن علاقے میں ماضی میں بھی ہولناک وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔اور یہاں اسکی تاریخ بہت پرانی ہے۔تازہ واقعات میں 1990 سے قبل واڑون کے چوئیدرمن علاقے میں دو بار آگ کی وارداتیں رونما ہوئی جسمیں پورا گائوں جل کر خاکستر ہوا۔سال2008 میں بھی واڑون کے مرگی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوئی جسمیں 180 مکانات جل کر خاکستر ہوئے جسکے بعد پورے گائوں کو بسانے کیلئے اسوقت کی غلام نبی آزاد سرکار نے کلیدری رول ادا کیا تھا۔سال 2016 میں 16اکتوبر کی رات رونما ہوئی آگ کی واردات میں 80 مکانات 1،مسجد،1زیارت، اسکول اور 80 گائوخانے ادویات کی دوکانیں، دو آنگن واڑی سینٹرور ایک ہیلتھ سینٹر خاکستر ہوئے۔ اس واقعہ میں 115 خاندان و 621 افراد متاثر ہوئے تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع

July 1, 2025
صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?