جموں//ڈوگرہ ہائرسکینڈری سکول شاستری میں فائراینڈایمرجنسی سروسزجموں کے زیراہتمام ’فائرسیفٹی ہفتہ ‘‘ کے موضوع پر بیداری پروگرام کااہتمام کیاگیا۔اس دوران سٹیشن افسر فائراینڈایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ گاندھی نگر منظورحسین نے شرکاء کو آگ بجھانے والے آلات سے آگ بجھانے کے طریقوں کے بارے میں ڈیموپیش کیا۔ انہوں نے کلکتہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں تفصیلی طورپربتایا۔اس موقعہ پر ایل پی جی سلینڈر، الیکٹرک فٹنگ ، الیکٹرک مشینوں کوچلانے کے بارے میں جانکاری دی۔پروگرام سکول کی پرنسپل دویندرکورکی طرف سے شکریہ کی تحریک سے ہوا۔