یو این آئی
ممبئی// فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاویل کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد جمعرات کے روز دیگر ایشیائی بازاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی شیئر بازاروں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔دو دن کے اضافے کے بعد، بی ایس ای کے حساس انڈیکس سینسیکس میں 0.45 فیصد گراوٹ درج ہوئی۔ یہ 375.24 پوائنٹس کی گراوٹ سے 82,259.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 100.60 پوائنٹس کی گراوٹ سے 25,111.45 پوائنٹس پر آگیا ۔کل کے کاروبار میں شیئر بازار سبز نشان میں کھلے لیکن کچھ دیر بعد گراوٹ شروع ہوگئی۔ دوپہر کے بعد مارکیٹ کی گراوٹ میں مزید اضافہ ہوا۔امریکی صدر ٹرمپ نے پاویل پر سخت تنقید کی ہے ۔ اس کی وجہ سے پاویل کے مستقبل اور فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں کے سلسلے میں مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے ۔ جس کی وجہ سے آج ایشیائی بازاروں میں سرمایہ کاروں نے بھرپور فروخت کی۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان سے متعلق ٹیرف پر جلد فیصلہ ممکن ہے ۔ اس سے سرمایہ کار بھی محتاط ہو رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں تمام راؤنڈ کی فروخت کے درمیان سینسیکس کی 30 میں سے 23 کمپنیاں سرخ نشان میں رہیں۔