نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ سے لاگو لاک ڈاون ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے غیر ہاٹ سپاٹ والے علاقوں میں کچھ شرائط کے ساتھ تمام دکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دے دی ہے۔ یہ رعایت مال اورشہر کارپوریشنز کی حد میں آنے والے مارکیٹ کے احاطے میں لاگونہیں ہوں گے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جمعہ دیر رات لکھے مکتوب میں کہا ہے کہ گزشتہ 15 اپریل سے جاری لاک ڈاون کی ہدایات کے کچھ ضابطوں میں ترمیم کی جا رہی ہے۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم صرف غیرہاٹ سپاٹ علاقوں کے لئے ہے اور ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں پہلے کی طرح ہی لا ک ڈاون کے تمام ہدایات نافذ رہیں گے۔
حکمنامہ میں پیشہ ورانہ اورپرائیویٹ ادارہ کے زمرے میں چھوٹ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹرڈ دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ یہ حکم رہائشی احاطے، پڑوس میں بنی اورسنگل اسٹورز پر بھی لاگو ہوگا۔
حکم کے مطابق شہر کارپوریشنز اور نگر پالیکاوں کی حدود میں آنے والے مارکیٹ کیمپس کو چھوڑ کر دیگر تمام دکانوں کو بھی یہ چھوٹ ملے گی۔ ساتھ ساتھ کسی بھی سنگل اور ملٹی برانڈ مال میں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
جن دکانوں کو یہ رعایت دی گئی ہے ان میں صرف 50 فیصد ملازم کام کریں گے اور سب کے لئے ماسک پہننا اورسوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ حکمنامہ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ چھوٹ صرف غیر ہاٹ سپاٹ علاقوں میں ہی لاگو ہوں گے۔