سرینگر //پولیس نے ٹویٹر پر ناشائستہ اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے والے ایک اور شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ جونہی ٹویٹرہینڈل پرانتہائی غلیظ زبان کا استعمال کیا گیا تو پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی شروع کی ۔ اس سلسے میں پہلے سے ہی کیس زیر نمبر 39/2018زیر دفعہ 505(1)آر پی سی اور 66آئی ٹی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میںکیس درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے اور جلدہی حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ پولیس حکام کی جانب سے ٹویٹر انڈیا کے اعلیٰ حکام کو مذکورہ شخص کی تفصیلات فراہم کرنے کے سلسلے میں آگاہ کیا گیاتاکہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے راہ ہموار ہو سکے۔