جموں// جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آئے 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کا اعلیٰ سطحی وفد جمعرات کو سری نگر سے روانہ ہو کر سرمائی دارلحکومت جموں پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ وفد ایک دن پر محیط دورہ جموں کے دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورمر منوج سنہا سے راج بھون میں لنچ پر ملاقات کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملنے سے قبل وفد کے اراکین نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل کے ساتھ ملاقات کی۔