بارہمولہ //ستورہ ترال میں گزشتہ روز جھڑپ کے دوران مارے گئے غیر ملکی جنگجو کو گانٹہ مولہ بارہمولہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔مذکورہ جنگجوکو پولیس اور چند مقامی لوگوں نے گانٹہ مولہ بارہمولہ میں رات کے بارہ بجے کے قریب دفن کیا ۔واضح رہے کہ سرینگر مظفرآباد شاہراہ کے بغل میں واقع گانٹہ مولہ بارہمولہ کے مقام پر غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے اس قبرستان میں اب تک چالیس سے زیادہ غیر ملکی جنگجو دفن کئے گئے ہیں ۔