عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل//ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل، سید فہیم بیہقی کی عدالت نے جمعرات کو فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او)پر مینوفیکچررز، ہول سیل ڈیلروں اور خوردہ فروشوں پر ایف ایس ایس ایکٹ 2006 کی دفعہ 51 اور 52 کی خلاف ورزی کرنے پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 سے متعلق ضلع گاندربل کے مختلف بلاکس کے مقدمات کی کارروائی کے دوران مس برانڈڈ اور سب سٹینڈرڈ فوڈ کی وجہ سے غلطی کرنے والے تاجروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر نے غلطی کرنے والوں کو قانونی ضوابط کی پابندی کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ اور اس کے تحت ضلع کے فوڈ بزنس آپریٹرز کی طرف سے قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ آنے والے وقت میں مزید سختی سے نمٹا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متعلقہ انفورسمنٹ ایجنسی کو ایف ایس ایس ایکٹ 2006 کے تحت ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر نے ہدایت کی تھی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ صارفین کو صحت بخش اور محفوظ خوراک فراہم کی جاسکے۔