اوڑی // محکمہ زراعت کی جانب سے غےر معےاری بےج فراہم کرنے پر کسانوں مےں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔سرحدی قصبہ اوڑی محکمہ اےگریکلچر کی جانب سے کسانوں مےں ہائی برےڈ مکی کا بےج 40 روپے فی کلو فروخت کےا گےا تھا مگر کسانوں کا کہنا کہ بےج اس قدر غےر معےاری تھا ،کہ اگا ہی نہےں جس کی وجہ سے سےنکڑوں کنال اراضی پر کوئی فصل نہ ہو سکی اور کسانوں کو بھاری نقصان سے دو چار ہو نا پڑا۔گھر کوٹ کے عبدل مجےد گنائی نے بتاےا کہ اس نے محکمہ زراعت اوڑی کے سٹور سے اپنی زمےن کے لئے مکی کا بےج خرےدا تھا مگر بےج اس قدر غےر معےاری نکلا کہ زمےن سے کچھ بھی نہےں اگا© جس کی وجہ سے وہ اس سال مکی کی فصل سے محروم رہ گئے۔اسی طرح کی شکاےات اوڑی کے اکثر دیہات سے مل رہی ہیں اور کسانوں نے سرکار سے اوڑی مےں محکمہ زراعت کی جانب سے غےر مےاری بےج فراہم کرنے کی تحقےقات کا مطالبہ کےا ہے ۔