سرینگر//لشکر طیبہ سربراہ محمودشاہ نے کہاہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہم کسی غیر مسلح اور عام شہریوں پر حملہ نہیں کرتے۔بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کیلئے عسکریت پسندوں کوبدنام کرنے کے لیے خودہی یاتریوں پر حملہ کرتی ہیں اور الزام عساکر پر ڈال دیتی ہیں۔لشکر چیف نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر شجاعت بخاری کے قتل میں عسکریت پسندوں کو مورودالزام ٹھہرایا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے ’’ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں نہ بھارتی فورسز نے وقتاً فوقتاً معصوم کشمیریوں کو ہلاک کیا،حتیٰ کہ بھارتیوں اور سیاحوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا تاکہ عسکریت پسندوں پر الزام لگایا جائے، لہٰذا یہ واقعہ بھی کوئی الگ نہیں،تاہم اگر بھارتی فورسز کو یہ یقین ہے کہ یہ بیہمانہ جرم عسکریت پسندوں نے کیا ہے تو انہیں اس قتل کی غیر جانبدار ملک جیسے چین یا روس ،کے ذریعے آزادانہ تحقیقات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے، لشکر طیبہ تحقیقات کا مکمل طور پر تعاون کو یقینی بنائے گی اور نتائج کو قبول کرے گی‘‘۔