ڈوڈہ //ڈوڈہ خطہ میں جہاں بیشتر مقامات پر ریت و بجری کا غیر قانونی کاروبار جاری ہے وہیں سڑکوں کے کنارے پتھر نکالنے کا کام بھی متواتر چل رہا ہے جس کے نتیجے میں پسیاں گرنے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔اسی طرح کے ایک معاملے میں ایڈشنل ضلع مجسٹریٹ نے ڈوڈہ جودھپور سڑک پر غیر قانونی طور پر لگائی گئی دو جے سی بی مشینوں و ایک ڈمپر کو ضبط کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عوامی شکایات پر غیر قانونی طور پر اے ڈی سی کشوری لال نے تحصیلدار شبیر احمد کے ہمراہ جودھپور نالہ پر غیر قانونی طور پر کھدائی کے دوران جے سی بی مشینوں و ڈمپر کو ضبط کیا ہے۔اے ڈی سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میں غیر قانونی طور پر کان کنی سے احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ کان کن سے ماحولیاتی توازن میں بگاڑ ہوتا ہے جو کہ ہر جاندار کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔