عظمیٰ نیوز سروس
جموں// غیر قانونی کان کنی کے خطرے کو روکنے کیلئے جموں پولیس نے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپناتے ہوئے پولیس سٹیشن نگروٹہ ،پولیس پوسٹ پونی چک ،پی پی بٹھنڈی اور پی پی سدھرا کی پولیس ٹیموں نے مخصوص معلومات پرچھاپوں کے دوران غیر قانونی طورپر کان کنی میں ملوث 6گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 03 ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر رجسٹریشن نمبر کے ضبط کی گئیں جبکہ ایک ٹریکٹر ٹرالی جس کا رجسٹریشن نمبر JK02DD7621، از پی پی بھٹنڈی ،ٹریکٹر ٹرالی جس پر چیسس نمبر MBNAU48AFLCA47149، پی پی سدھراکو ضبط کرلیاگیا ہے ۔پولیس نے ریت بجری مافیا کیساتھ ساتھ اس غیر قانونی عمل میں ملوث دیگر افراد کو بخشا نہیں جائے گا ۔