عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث دو ٹپر گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹپر نمبر JK11C 9527 شامل ہے، جسے جہانگیر احمد ولد عبد اللطیف سکنہ ڈراج بدھل چلا رہا تھا، اور ٹپر نمبر JK11D 5327، جسے جہانگیر احمد ولد عبد الرشید سکنہ دھمنی چھسانہ، ریاسی چلا رہا تھا۔دونوں گاڑیوں کو غیر قانونی طریقے سے دریا سے مواد لادتے ہوئے پایا گیا اور ان کے پاس ضروری ای-چالان موجود نہیں تھا۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کے لئے محکمہ کان کنی کو مطلع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ قدرتی وسائل کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔