اننت ناگ//ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے سکول مالکان اور دیگر لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو عام سڑکوں پر پارک کرنے سے اجتناب کریںکیونکہ غیر قانونی پارکنگ سے کے پی روڈ اوردیگر شاہراﺅں پر ٹریفک کی نقل وحرکت میں زبردست رخنہ پڑجاتا ہے اورپیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تمام پرائیوٹ اورپیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تمام پرائیویٹ گراجز مالکان اورسکولی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح 7بجے سے 6بجے تک کھنہ بل پہلگام سرک پر گاڑیوںکی پارکنگ نہ کریں۔دریں اثناءایس ایس پی اننت ناگ ،ڈی ایس پی ٹریفک،اے آر ٹی او اوراننت ناگ ومٹن کے ایس ایچ اووز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مصروف سڑکوںپر غیر قانونی طور کھڑی کی گئی تمام گاڑیوں کو ضبط کریں۔