جموں//بلا اجازت ریڑھیاں لگانے کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت جموں میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے اندراچوک، شالیمار، بی سی روڈ ، گمٹ ، گوردوارہ سندر سنگھ روڈ، گاندھی نگر ، شاستری نگر جیول اور نروال وغیرہ میں سڑکوں کے کنارے کھڑی کی گئی ریڑھیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30ریڑھیاں ضبط کر لیں۔ یہ ریڑھیاں بغیر لائسنس کے نو ریڑھی زون میں لگائی گئی تھیں جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑ رہا تھا اور راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ میونسپل کمشنر ایم راجو کی ہدایت پر انورسمنٹ ونگ کے راجیش گپتا، کامنی کیسر، پرمود کمار، اشونی سودن ، پروین گپتا وغیرہ کی دیکھ ریکھ میں چلائی گئی۔ اس دوران ٹیم نے اجازت کے بغیر آویزاں کئے جانے والے سائن بورڈ اور ہورڈنگ بھی ہٹا دئیے ۔