غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم پھر شروع

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جھیل ڈل اور جھیل نگین کے علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے رہائشی اور کاروباری ڈھانچوں کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری ہے۔جمعرات کو پولیس سٹیشن نشاط کے تحت آنے والے علاقوں میں ایسی کئی کاروباری عمارتیں اور رہائشی ڈھانچے منہدم کئے گئے جوکہ غیر قانونی طور کھڑے کئے گئے تھے ۔لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سکارڈ کے ساتھ پولیس بشمول خواتین پولیس نے بھی تعاون دیا ۔وائس چیئرمین لاوڈا کے مطابق انہدامی کارروائی کے دوران لام علاقے میں مشتاق احمد ڈار ، محمد سلطان ڈارکے رہائشی ڈھانچوں کو منہد م کیا گیا جبکہ برین نشاط میں بھی بلال احمد بٹ کے ڈھانچے کو منہدم کیا گیا ۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن نشاط میں لاوڈا کی انفورسمنٹ وِنگ کی طرف سے ایف آئی آر درج کی گئی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *