سرینگر//رواں ایجی ٹیشن کے دوران غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( لاوڈا) اور سرینگرمونسپل کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران ایسے104 ڈھانچوں کو منہدم کیا گیاجبکہ 147 افراد کے خلاف آیف آئی درج کئے گے ہیں۔محکمہ کے انفورسمنٹ افسر سہیل ریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مسماری ٹیم نے رواں ایجی ٹیشن کے دوران غیر قانی طور کھڑے کئے گئے 74ڈھانچوں کو گرایاہے جبکہ اس دوران 147ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کئے گے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی 3 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا جن میں ایسی عمارات کےلئے میٹریل بھر کر لایا جا رہا تھا ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ روان ایجی ٹیشن کا فائدہ اٹھا کر کچھ خود غرض عناصر نے ڈل جھیل کے آس پاس کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو کھڑا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔اسی طرح سرینگر مونسپل کارپوریشن نے بھی شہر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیر ات کو ہٹانے کےلئے کاروائی شروع کی ہے ۔ایس ایم سی کے انفورسز منٹ افسرمسعود الحسن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بھی تک محکمہ نے 30ایسی عمارات کو منہدم کیا ہے ۔