یو این آئی
نئی دہلی//وزارت خزانہ کے تحت محکمہ مالیاتی خدمات نے واضح کیا ہے کہ اس نے غیر فعال جن دھن کھاتوں کو بند کرنے سے متعلق بینکوں کو ہدایات نہیں دی ہیں۔وزارت خزانہ نے منگل کے روز پریس بیان جاری کرکے میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ بینکوں کو حکومت کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر فعال جن دھن کھاتوں کو بند کر دیں۔ محکمہ مالیاتی خدمات نے وضاحت کی ہے کہ اس نے بینکوں کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ نے یکم جولائی سے ملک بھر میں جن دھن یوجنا، جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا کے کھاتوں کی تعداد میں اضافے کے لیے تین ماہ کی مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کے دوران بینک تمام کھاتوں کو دوبارہ کے وائی سی بھی کریں گے ۔ محکمہ مالیاتی خدمات نے کہا ہے کہ وہ غیر فعال جن دھن کھاتوں کی تعداد پر مسلسل نظر رکھتا ہے ۔ بینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ کھاتہ داروں سے رابطہ کر کے کھاتے چالو رکھنے کو یقینی بنائیں۔ بیان کے مطابق جن دھن کھاتوں کی کل تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور محکمے کو غیر فعال کھاتوں کے بڑے پیمانے پر بند ہونے کا علم نہیں ہے ۔