دہلی// دلت برادری کے احتجاج پر بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے بھی ایک پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ غیر سماجی عناصر اس احتجاج کو پرتشدد بنارہے۔ مختلف ریاستوں میں دلت و دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ دلت بی جے پی سے ناراض ہیں، دلتوں کیلئے بنائے گئے 1989 کے ایکٹ کو بے اثر کرنے کی مودی حکومت اور مہاراشٹر حکومت کی کوشش نے دلت برادری کو آندولن کرنے پر مجبور کردیا۔ ( نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ )۔