حسین محتشم
پونچھ//عوامی خدمات کے لئے کام کر رہی غیر سرکاری تنظیم (Saviour Blood Donors’ J&K Acts Swiftly:)کے رضاکار عرفان احمدبنے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں کینسر کے ایک مریض کے لئے اپنے خون کا عطیہ کیا۔ جان بچانے کے اقدام کی نگرانی سیویئر بلڈ ڈونرز جے اینڈ کے کے چیئرمین اعجاز صدیقی نے بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی ایک کینسر کے مریض کے لئے بی پازیٹو خون کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر جب رضاکاروں سے بات کی گئی تو عرفان احمد نے کہا کہ ان کا خون گروپ بی پازیٹیو ہے تو وہ ذاتی طور پر ان کے ساتھ ہسپتال گئے اور خون کا عطیہ مریض تک بروقت پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ سن کی تنظیم کے بنیادی رکن ریتک شرما اور محمد شفیق بھی پونچھ ہسپتال کے بلڈ بینک میں موجود رہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ہم اپنے عطیہ دہندہ شیخ عرفان احمد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک اہم وقت میں آگے بڑھ کر خون کا عطیہ کر ایک زندگی بچائی، اور ہم ہر سب کو خون کا عطیہ کرنے اور زندگیاں بچانے میں مدد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔