حسین محتشم
پونچھ//غیر سرکاری تنظیم سرسید ایجوکیشن مشن سوچ انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر سرفراز میر کی کی قیادت میں تنظیم کی ایک ٹین نے پہنچ میں حالیہ کولا واری سے متاثر ہونے والے گھروں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کو ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔سرفراز میر نے کہا کہ اس دورہ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ گولہ باری نے صرف جسمانی تباہی نہیں کی ہے بلکہ معصوم خاندانوں کے چہروں سے خوشیاں چھین کر انہیں مصائب، بے یقینی کی کیفیت تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے کانپتے بچے دیکھے جن کے رہائشی مکانات کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں متاثرین کے درد، خوف،ان کی ان کہی کہانیاں سننے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی ہی ہمت تھی جو انہوں نے ناقابل تصور مشکلات کے درمیان خود کو سنبھالے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کو بھی تکلیف میں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ یہ ہمارے لوگ، ہمارے خاندان، ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں کل نہیں، بلکہ آج ہی سے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سر سید ایجوکیشن مشن متاثرین کو جلد ہی امداد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا بے گھر ہونے والوں کے لئے پناہ گاہ، بھوکوں کے لئے کھانا، زخمیوں کے لئے طبی امداد، اور صدمے میں مبتلا افراد کے لئے نفسیاتی دیکھ بھال ان کا مشن ہے۔اس موقعہ پر مظہر حسین، کامران فرید، بشارت قریشی، فرحانہ رئیس، مریم رئیس، وحید احمد، طاہر عباس اور اتیندر سنگھ موجود تھے۔