آرونی //غیر ریاستی خوانچہ فروش کی ہلاکت کے خلاف آرونی میں تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران علاقہ میں دوکانیںاور تجارتی ادارے اور ٹریفک بند رہا۔ علاقہ میں اس وقت پتھرائو اور شلنگ ہوئی جب فوج نے ڈار محلہ کا محاصر کیا اور کئی مکانوں ،کار خانے اور ایک مسجد شریف کی تلاشی لی ۔محاصرہ ختم ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور نعرہ بازی کی ۔اس موقعہ پر فورسز نے ان کا تعاقب کیا جس دوران مشتعل نوجوانوں نے پتھرائو کیا اور انہیں منتشر کرنے کیلئے فورسز نے اشک آور گولے داغے ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز نے مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔
خاتون اور خوانچہ فروش کی ہلاکت
تحریک کیلئے سم قاتل:گیلانی
نیوز ڈیسک
سرینگر//حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی نے ترال اور آرونی میں ایک خاتون اور غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کو قتل قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں گیلانی نے کہا کہ عام لوگوں کا قتل چاہے کسی کے بھی ہاتھ سے ہو، تحریک کیلئے سمِ قاتل ہے۔ خاتون اور غیر ریاستی خوانچہ فروش کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم میں ایک دوسرے کے ہاتھوں لڑائی میں کوئی کسی کو مارے ،یہ بات قابل فہم ہے، لیکن کسی نہتے انسان کو قتل کرکے نہ تحریک کی کوئی خدمت کی جاسکتی ہے اور نہ ہی یہ عمل اخلاقی اقدار کے مطابق ہے۔