عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ گزشتہ2 سالوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تقریباً 83,742 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ غیر ریاستی باشندوں کو دیئے گئے ہیں۔ایم ایل اے وحید الرحمان پرہ کے تحریری جواب میں حکومت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2 سالوں میں تقریبا ً35,12,184 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔وزیر انچارج نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے 83742 سابقہ ریاست سے باہر کے افراد کو دیے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ قانون ساز پرہ نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران جموں و کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو جاری کیے گئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تعداد کی تفصیلات مانگی تھیں۔