Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

غیر حاضر عوامی نمائندگان!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 25, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
وادیٔ کشمیر سے14ویں لوک سبھا کےلئے منتخب اراکین پارلیمان کی کارکردگی کس قدر غیر مؤثر اور منفی رہی ہے، اس کے بارے میں حیران کُن حقائق سامنے آگئے ہیں ۔ریاست کے کلیدی انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر میں شائع شدہ تین حصوں پر مبنی ایک رپورٹ میں متعدد حیران کن حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔جن سے عوامی نمائندگی کی اہمیت بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔ یہ ایک حیران کُن امر ہے کہ 2014میں وادی سے منتخب ہوئے لوک سبھا اراکین نے بھارتی جمہوریہ کے اعلیٰ ترین ایوان میں عوام کی کوئی نمائندگی نہیں کی۔کیا یہ اس جماعت کی سب سےبڑی ناکامی قرار دنہیں دی جاسکتی ہے۔ بارہمولہ حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرنے والے مظفرحسین بیگ منعقدہ اجلاسوں میںصرف 10فیصد وقت کے دوران ایوان میں حاضر رہے جبکہ سرینگر سے طارق حمید قرہ اور اننت ناگ سے محبوبہ مفتی نے اجلاسوں کے ایک تہائی حصہ میں شرکت کی۔ کیا اسے انکی جانب سے مفوضہ ذمہ دار یوں سے دستبرداری قرار نہیں دیا جاسکتا ہے؟ رائے دہندگان کی جانب سے برائے نام شرکت کےبہ مؤجب ریاست کے اندر پہلے ہی انتخابی عمل کی اعتباریت متاثرہوئی ہے، اس پر طرہ یہ کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کےاراکین پارلیمان ایوان کی نشستوں سے عملی طور پر غیر حاضر رہے ہیں۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر وہ کبھی اجلاس میں موجود رہے بھی ہیں تو انکا رول ایک خاموش تماشائی کے سوا کچھ نہیں رہا ہے۔ لوک سبھا کے ریکارڈ کے مطابق انہوں نے کسی اہم معاملے پر مباحثے میں کوئی حصہ نہیں لیا اور نہ ہی انہوں نے ریاست کے اندر موجود صورتحال کے حوالےسے کوئی سوال اُٹھایا اور کوئی معاملہ زیر بحث لایا۔ پارلیمانی کاروائی میں انکی عدم شرکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی پی کے منتخب اراکین نے پارلیمنٹ اور اسکے اندر ہو رہی کاروائی کو کسی بھی صورت میں سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا اور ایک ایسے وقت میں جبکہ وادی کشمیر مشکلات اور مصائب کے دہانےپر کھڑ رہی ہے۔ اس ساری صورتحال سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ملک کے اعلی ترین جمہوری ایوان میں کشمیر اور کشمیریوں کو درپیش حالات و مشکلات پر اگر ہمارے منتخب نمائندے بات نہ کرینگے تو کشمیر اور کشمیریوں کی مشکلات کو کون سنے گا اور سمجھ سکے گا۔ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ وادیٔ کشمیر نہ صرف سیاستدانوں سے مایوس ہوئی ہے بلکہ جمہوری نظام پر بھی اسکا کوئی اعتبار باقی نہیں رہا ہے۔ کشمیر میں فی الوقت جو حالات بنے ہوئے ہیںان پر پار لیمنٹ کے اندر مباحث اور مذاکرات اتنے ہی ضروری ہیں جتنے حریت کانفرنس اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات۔ حقیقت میں اگر دیکھا جائے تو اوالذکر کو مؤخر الذکر پر اولیت حاصل ہونی چاہئے، کیونکہ جب ایوان کے اندر مباحث اور مذاکرے ہونگے تو ان ہی کی روشنی میں باہر بات کرنے کی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے۔ اگر ہمارے عوامی نمائندگان کی حالت یہی رہی تو لوگوں کا خدا ہی حافظ ہے۔ پی ڈی پی پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے سامنے اس بات کی وضاحت کرے کہ اسکے ممبران پارلیمنٹ اپنی سیاسی ذمہ داریاں اور اخلاقی فرائض کی انجام دہی میں کیوں ناکام رہے؟۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری
تازہ ترین
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?