نئی دہلی//بھارت کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے کہاکہ وہ واضح طورپرہندوستانی قانونی سیکٹر میں غیرملکی کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ نظام کو مثبت بنائیں گے۔ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی جے آئی نے کہا کہ ہندوستان کے وکلاء کو اپنے خدشات کا ازالہ کرنا چاہئے اور اس موقع کا فائدہ اٹھانے چاہئے۔سی جے آئی نے کہا کہ بین الاقوامی وکلاء کا تبادلہ نظام کو مثبت بنائے گا۔ اگر کوئی سوچتا ہے کہ غیرملکی وکلاء ہندوستان آئیں گے اور ان کا کام کاج چھین لیں گے تو یہ درست نہیں ہے ۔ ہندوستانی وکلاء ان سے کم نہیں ہیں۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ غیرملکی وکلاء کو موقع دیں اور قانونی اداروں کو باضابطہ طور پر ہندوستان میں داخل ہونے دیں، وہ غیرملکی عدالتوں میں ہندوستانی وکلاء کو مشق کرنے میں مدد کریں گے اور جس سے انہیں بے انتہاء شہرت حاصل ہوگی۔ حقیقت میں میرا خیال ہے کہ جب ہمارے وکلاء غیرملکی عدالتوں میں پیش ہونگے تو غیرملکی وکلاء کے کام سے زیادہ کام کریں گے۔ جسٹس کھیہر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مقابلہ بازی کے مفاد میں ہوگا۔ میں اس پر بحث کے لئے تمام اسٹیٹ ہولڈروں پر زور ڈالوں گا۔