عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/ جے اینڈ کے بینک نے محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ، حکومت ہند کی جانب سے شروع کی گئی تین ماہ پر مشتمل قومی سطح کے فائنانشل انکلوژن سیچوریشن مہم کے تحت، جموں وکشمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئےکل اپنے تمام آپریشنل کلسٹروں میں میگا کیمپس کا انعقاد کیا۔یہ مہم، جو یکم جولائی سے 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی، کا مقصد حکومت ہند کی حمایت یافتہ اہم سماجی تحفظ اسکیموں بشمول پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)کے تحت ہر شہری کو کور کرنا ہے۔ مہم کے تحت غیرفعال پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں کی کے وائی سی کی دوبارہ تصدیق، RuPay کارڈ کا اجرا اور کھاتوں میں نامزدگی کی سہولت کو فروغ دینا بھی شامل ہے تاکہ مالی فوائد قانونی ورثاءتک آسانی سے منتقل ہو سکیں۔کل جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں میگا آو ¿ٹ ریچ کیمپ منعقد کیے گئے، جن میں عوام، منتخب مقامی نمائندگان، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار، لیڈ ڈسٹرکٹ مینیجر اور جے اینڈ کے بینک کے سینئر افسران نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔کیمپوں کے دوران بینک اہلکاروں نے مالیاتی خواندگی اور مشاورتی میٹنگوں کا انعقاد بھی کیا جن میں بچت کی عادت، بیمہ کے فوائد، پنشن کے اختیارات، ڈیجیٹل بینکنگ اور کھاتوں میں وارث کے تقرر کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔