Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

’’غم نہ کرو، سب ٹھیک ہوگا ‘‘ ٖغور طلب

Towseef
Last updated: July 21, 2025 11:40 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

سید مصطفیٰ احمد،بڈگام

اس چھوٹی سی زِندگی کا جب میں بغور جائزہ لیتا ہوں تو یہ بات اظہر من الشمس ہوجاتی ہے کہ کچھ مخصوص لوگوں کو چھوڑ کر کسی بھی شخص نے ہمارے غمگین دلوں پر ہاتھ نہیں رکھ کر یہ بولا ہو کہ غم نہ کرو، سب ٹھیک ہوگا۔اپنی ساتویں جماعت کی انگریزی کتاب میں ایک نظم پڑھنے سے تعلق رکھتی تھی۔اس میں مصنف نے ایک واقع کا ذکر کیا ہے کہ جب وہ دکھوں کی وادیوں میں دھکیل دیا گیا تھا۔اس وقت بہت سارے لوگ اس کو ملنے آئے۔کچھ لوگوں نے زبانی مداوا کرتے ہوئے اس کی زخمی روح کو تسکین پہنچانے کی کوشش کئی لیکن ان سب میں سے ایک انسان نے اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اس کی دُکھتی رگ کو چھو کر اس کی دادرسی کی۔اللہ کے کرم سے اس کا درد چلا گیا اور وہ شخص اس دادرسی کرنے والے شخص سے ملاقات کرنے کی غرض سے اس کے گھر چلا گیا۔وہ شخص اس سے مخاطب ہوکر بولتا ہے کہ جب تم نے اپنا ہاتھ میرے کاندھے پر رکھا، اس وقت میری تباہ دنیا میں زندگی کی امید جنم لینے لگی۔تمہارے اس پیار بھرے لمس نے مجھے مصیبتوں سے لڑنے کا حوصلہ دیا۔اس مضمون کو تحریر کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کے دکھ میں مبتلا ہے اور خاموشی سے طوفانوں کا تن تنہا مقابلہ کر رہا ہے، اس وقت ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہیے، آنے والی سطروں میں اس کے تعلق سے کچھ مختصر باتیں کئی جارہی ہیں۔

زندگی پیار کا گیت ہے، اسے ہر دل کو گانا پڑے گا۔اس سطر میں زندگی کو پیار کا گیت تو کہا گیا ہے لیکن غم کے خزانوں کی بھی کوئی انتہا نہیں ہیں۔روتے ہوئے جاتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا وہ مقدر کا سکندر کہلائے گا، کا جب ہم اس بات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں تو یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ زندگی کے دکھوں سے نبررآزما ہونے کے مطلق لکھنا اور بولنا آسان ہیں لیکن دکھوں سے لڑنا اور خوشیوں کے دنوں کا انتظار کرنا ،دو الگ چیزیں ہیں۔جیسے کہ غربت کتابوں میں حسین دکھائی دیتی ہے، اسی طرح دکھوں کا لفظی مداوا کتاب میں لکھنا بہت آسان کام ہے۔زندگی کے اندر جب ایک انسان جھانکتا ہے تو صرف دکھ کے پردوں سے ملاقات کرتا ہے۔ زندگی میں صرف غموں کی بارشیں ہوتی دکھائی پڑتی ہیں۔خوشیوں کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں دکھائی دیتا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے کہ خوشیاں ہم سے روٹھ کر دور جاچکی ہو۔اب جب کہ بیشتر لوگوں کا مقدر غم ہی ہے،تو ایسے میں کچھ فرشتے صفت لوگوں ہونے چاہیے جو غم کے اندھیروں میں امیدوں کے دیے جلائے۔جو دکھتی ہوئی رگوں پر اپنا ملائم ہاتھ پھیر کر ہمارے دکھوں کی شدت اور کڑواہٹ کو دور کرے۔جو بولے کہ غم نہ کرو، سب ٹھیک ہوگا۔جو ہمارے رونے پر روئے۔جب ہماری آنکھوں سے آنسوؤں کی دارے بہتے ہو، تو وہ پھوٹ پھوٹ کر ہمارے ساتھ روئے۔جب ہمارا دامن آنسوؤں سے بھیگ گیا ہو،تب وہ اپنا دامن بڑھا کر ہمارے نہ تھمنے والے اشکوں کو صاف کرتے ہوئے بولے کہ کوئی بات نہیں ہے غموں کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی ہیں۔غم آتے جاتے ہیں۔بس تم رونا مت۔دل کو تنگ مت کرنا۔موت کی امید مت کرنا۔میں تمہارے ساتھ ہوں۔جب بھی میری ضرورت پڑے تم مجھے آواز دینا میں حاضر ہوجاؤں گا۔

آج کی دنیا پرانے زمانوں کی طرح ہنگاموں سے بھری پڑی ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ آج کے ہنگامے تھوڑا مختلف قسم کے ہیں۔اب جب کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ غموں کا بازار ہر طرف گرم ہیں تو ایسے میں علاج کا پتہ لگانا بھی ضروری ہے۔مداوا صرف اس شکل میں نکل کر آسکتا ہے کہ ہم کم از کم انسانوں کو انسان کی نگاہوں سے دیکھنا شروع کریں۔کسی کے دکھ کو اس کے گناہوں کی سزا سمجھنے کی حماقت نہ کریں۔ دکھی انسان کے پاس بیٹھ کر اس سے پیار کے دو بول کر اس کے دل کا درد کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔اپنے اندر دوسروں کے درد کو سمجھنے کا مادہ پیدا کرنے کی بھی کوششیں کرنی چاہیے۔اگر کسی کی زندگی میں ہماری باتوں سے تھوڑا ہی مداوا ہوتا ہے، وہ بھی کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ چلیے ایک وعدہ کرتے ہیں کہ جب بھی ہمیں موقع ملے، تو دوسروں کے درد میں شامل ضرور ہوجائیں گے۔اللہ ہمارے حال پر رحم کرے!
رابطہ۔ 7006031540
[email protected]>
�����������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

کالممضامین

سکولوں میںلائبریریوں کی بحالی لازمی پُکار

July 21, 2025
کالممضامین

تعلیم کو صرف کاغذ تک محدودنہ رکھیں غورو فکر

July 21, 2025
کالممضامین

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں! جائزہ

July 21, 2025
کالممضامین

کرسی کی زنجیر اور اختیارات کا پنجرہ جرسِ ہمالہ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?