سرینگر //رجسٹرار جوڈیشل نے9 مئی2017 ء کو جاری ایک حکمنامہ میں ترمیم کی ہے جس کی رو سے اُن گاڑیوں کے مالکان، جن کی گاڑیاں غلط مقامات پر پارکنگ کے نتیجہ میں ضبط کی جاتی ہیں، کو رجسٹرار جوڈیشل کے سامنے ایک انڈر ٹیکنگ پیش کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔حکمنامہ میں ترمیم کی رو سے ایک مدّ متعارف کیا گیا ہے جس کے تحت ایسی گاڑیوں کے مالکان آئندہ قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کے تعلق سے اپنی درخواستیں اور انڈر ٹیکنگ براہِ راست متعلقہ موبائل مجسٹریٹ( ٹریفک) کے دفتر میں جمع کرسکتے ہیں۔قصوروار سے لی جانے والی انڈر ٹیکنگ کے عمل کو بامعنی بنانے کے لئے متعلقہ موبائل مجسٹریٹ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گاڑی چھڑانے کے لئے درخواست دہندہ گذشتہ چھ ماہ سے اس طرح کی خلاف ورزی میں ملوث نہ تھا۔