سرینگر// شہر میں سڑکوں پر گاڑیاں کھڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس نے کل خصوصی مہم چلا کر120گاڑیوں کو ضبط کیا ۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کے مصروف ترین بازاروں میں پارک کی گئی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ٹریفک پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں کو مخصوص پارکنگ جگہوں میں پارک کریں ۔ٹریفک پولیس کے مطابق عدالتی احکامات کے ٹھے شروع کی گئی مہم جاری رہے گی اور موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔