عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مانسر جموں کے پارٹی کے سینئر رہنما غلام مصطفی فمداکے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔غلام مصطفی شدید علالت میں مبتلا تھے او ربدھ کی صبح اپنے آبائی گاؤں چاروا مانسر میں لقمہ اجل بن گئے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈران غلام نبی لون ہانجورہ، عبدالرحمان ویری، چودھری عبدالحمید، امریک سنگھ رین، محمد سرتاج مدنی، وحید الرحمان پرہ، سید سہیل بخاری نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔