یو این آئی
مکہ مکرمہ// غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، غلاف کعبہ یکم محرم 1446 ہجری کو تبدیل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کسوا کو تبدیل کرنے کیلئے 159 ہنر مند تکنیکی ماہرین اور کاریگر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 200 سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔اس میں دنیا کی سب سے بڑی 16 میٹر طویل سلائی مشین استعمال کی جاتی ہے ، غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتاہے ، غلاف کی تیاری کیلئے کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس میں جدید مشینیں ہیں۔مشینیں قرآنی آیات کی کڑھائی، آیات، دعاؤں کیلئے کالا ریشم تیار کرتی ہیں، مشینیں سادہ ریشم بھی تیار کرتی ہیں جن پر آیات پرنٹ کی جاتی ہیں، سونے اورچاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے ، غلاف کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ادھرایک ہفتے میں 51 لاکھ زائرین کی مدینہ منورہ میں آمد ہوئی ہے۔اتھارٹی کے مطابق روزہ داروں کے لیے مختلف جگہوں پر 140822 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے ۔ ایک ہفتے کے دوران 1570 ٹن زم زم استعمال میں لایا گیا۔اس کے صحنوں کی صفائی کے لیے 1684346 لیٹر ڈٹرجنٹ استعمال میں لایا گیا، جبکہ مسجدکے لیباریٹری ڈیپارٹمنٹ نے 219 اشیاء کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔اتھارٹی کے مطابق متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے مختلف قومیت کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ان کی تعداد 135056 رہی۔مسجد کے صحنوں کی صفائی کے لیے جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا گیا۔